پاکستانیوں کوآپس میں لڑوانے اور حالات مزید خراب کرنے کیلئے بھارت نے کیا کام شروع کردیا ؟ جانئے
اسلام آباد پاکستان کی حساس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی خفیہ ادارے سر گرم ہو گئے۔پاکستانیوں کے ناموں پر واٹس ایپ پر گروپ بنا لیے ہیں اور ان گروپس میں اشتعال انگیز مواد شئیر کرتے ہوئے شہریوں کا اکسایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں آسیہ بی بی کی سزا معاف کرنے کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔
آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں مظاہرین نے ٹائروں کے علاوہ موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا وہیں ملک کی اہم شاہراہوں بالخصوص لاہور کی ہائی ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گذشتہ روز سے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
تاہم اس تمام صوررتحال میں بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیوں نے واٹس ایپ پر کچھ گروپس بنا لیے ہیں۔ ان گروپس کو جوائن کرنے کا لنک بھی کھلا رکھا گیا ہے جب کہ لنک شئیر کر کے مزید لوگوں کو اس شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔گروپس میں بھارتی اور پاکستانی نمبرز بھی شامل ہیں۔اشتعال انگیز مواد شئیر کر کے پاکستانیوں کو آپس میں جھگڑنے پر اکسایا جا رہا ہے۔
درجنوں کی تعداد میں ایسے گروپس ہیں جن کے نام پاکستان سے محبت کے نام سے رکھے گئے ہیں کہ کسی محب وطن پاکستانی نے یہ گروپ بنایا ہے۔لیکن جیسے ہی گروپ جوائن کرتے تو اس میں ملک مخلاف مواد شئیر کیا جاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکشین اس معاملے میں بلکل بے بس نظر آتا ہے۔نہ تو ان گروپس کو بند کیا گیا ہے نہ ان کے خلاف کوئی احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔تاہم ایسے میں پاکستانیوں کو ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی افواہ پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Labels: پاکستان


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home