Saturday, November 3, 2018

دشمن بے نقاب !۔۔۔مولانا سمیع الحق کے قتل میں کون ملوث ہے ؟

مولانا سمیع الحق کے قتل میں کون ملوث ہے ؟

معروف صحافی نے مولانا سمیع الحق کے قتل سے متعلق نیا انکشاف کر دیا...




اسلام آباد  : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتلمیں غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی مانے یا نہ مانے ، اور چاہے ان کے قتل کو ذاتی رنجش پر کیا جانے والا قتل کہا جائے، ہو سکتا ہے ہے ان کے قتل میں ذاتی رنجش کے بھی کچھ محرکات ہوں لیکن ان کے قتل میں یقینی طور پر غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شہادت میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہونا ایک آسان بات ہے کیونکہ ملک میں ایک افراتفری کا عالم تھا اور ایسے عالم میں غیر ملکی قوتوں کا ملک میں وار کرنا آسان تھا، ملک میں افراتفری کی صورتحال کا غیر ملکی قوتوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جس کا نتیجہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے وقت ملک میں ایسی صورتحال ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرشرپسند عناصر نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں مولانا سمیع الحق شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مولانا سمیع الحق پر چاقوؤں سے حملہ کیا گیا ، ملازم کی جانب سے پولیس کو حملے کی اطلاع دی گئی۔ حملے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، بلکہ مولانا سمیع الحق اکیلے ہی گھر میں موجود تھے۔ ملازم کا کہنا ہے کہ میں سودا سلف لانے کے لیے باہر گیا ہوا تھا، جونہی گھر واپس آیا تو دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت تھے۔ ان کوزخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

Labels: , , ,

کیا مولانا سمیع الحق کا قتل وزیر اعظم کا دورہ چین ناکام کرنے کی کوشش تھا؟ پراسرار قتل سے متعلق انتہائی اہم انکشاف سامنے آگیا

کیا مولانا سمیع الحق کا قتل وزیراعظم کا دورہ چین سبوتاژکرنے کی کوشش ہے؟

سربراہ جمعیت علماء اسلام (س)مولانا سمیع الحق کے قتل کی ٹائمنگز کیا بات واضح کرتی ہے؟




اسلام آباد  گذشتہ روز سربراہ جمعیت علماء اسلام (س)مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں سب سےاہم بات اس کا ٹائمنگز ہیں۔اس وقت پورا ملک امن و امان کی ایک بہت مشکل صورتحال سے گزار رہا ہے۔

ایسے وقت میں جب ملک میں ایک امن امان کی تشویش کی لہر تھی تو تب اس طرح کے واقعے کا رونما ہونا ایک ہر اسرار سا ماحول بنا دیتی ہے۔اس وقت پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے بہت اہم مذاکرات ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہسی پیک سمیت ہر لحاظ سے بہت اہم دورہ ہے۔اور اس تمام صورتحال میں ملک میں پہلے احتجاج ہونا پھر ایک دینی و سیاسی رہنما کا قتل یہ بات واضح کرتا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہیں.

جن کے لیے پاکستان کا امن و امان بگاڑنا ضروری ہے وہ یہ سب کام کر رہے ہیں۔حالات کو سنبھالنے کے لیے ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔مولانا سمیع الحق کا قتل ایک دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔خیال رہے ) مولانا سمیع الحق گزشتہ روز نوشہرہ سے راولپنڈی تشریف لائے تھے اور جمعہ کی نماز کے بعد وہ ایک اور جلسے میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے لیکن سڑکیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ واپس گھر چلے گئے اور عصر سے مغرب کے درمیان ان پر چھری سے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

مولانا سمیع الحق کے ساتھ تین گارڈ ایک ڈرائیور اور گھریلو ملازم تھا لیکن تحقیقاتی ادارے اس پہلو پر غور کررہے ہیں کہ تینوں گارڈ بشمول ڈرائیور اور ذاتی ملازم کے عین اس وقت گھرسے کیوں غائب ہوگئے جبکہ مولانا سمیع الحق گھر پر اکیلے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے ساتھ موجود پانچوں افراد کا وقوعہ کے وقت گھر سے غائب ہونا ایک اہم کڑی ہے تاہم فی الحال ضروری شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوئوں سے تفتیش کی جائے گی۔

Labels: ,

مراد سعید زخمی، ہسپتال منتقل

وزیر مملکت مراد سعید گھر میں شیشہ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولی کلینک منتقل کیا گیا....


اسلام آباد  : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید شیشہ لگنے سے زخمی وہ گئے جس پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کو ناک پر شیشہ لگا، زخمی ہونے کا واقعہ منسٹر انکلیو والے گھر میں پیش آیا۔ شیشہ لگنے کے باعث مراد سعید کے ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے.

پولی کلینک میں مراد سعید کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، چوٹ لگنے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی مراد سعید کو پولی کلینک اسپتال لے کر گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مراد سعید کو ناک پر چار ٹانکے لگے، ڈاکٹرز کی جانب سے مراد سعید کو رات اسپتال میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد مراد سعید کو پولی کلینک میں ہی داخل کر لیا گیا۔

Labels: ,

آسیہ بی بی کے وکیل نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا! نظرثانی اپیل میں آسیہ بی بی کی نمائندگی کیلئے پاکستان آؤں گا یا نہیں؟

آسیہ بی بی کے وکیل نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اگر آرمی مجھے سیکورٹی فراہم کرے تو آسیہ بی بی کیس کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل میں آسیہ بی بی کی نمائندگی کے لیے پاکستان واپس آؤں گا...




لاہو آسیہ بی بی کے وکیل نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے اس لیے میں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سیف الملوک کا کہنا ہے کہ اگر آرمی انہیں سیکورٹی فراہم کرے تو وہ آسیہ بی بی کیس کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل میں پاکستان واپس آئیں گے اور آسیہ بی بی کی نمائندگی کریں گے۔

آسیہ بی بی کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ کی جان کو بھی شدید خطرات ہیں اس لیے وفاقی حکومت انہیں سیکورٹی فراہم کرے۔جب کہ آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائرکر دی گئی ہے۔ اپیل قاری سلام نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق اور غلام مصطفی چوہدری کی وساطت سے دائر کی ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آسیہ بی بی نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا ۔
ایف آئی آر تاخیر سے درج کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بے گناہ ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آسیہ بی بی سے متعلق بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔آسیہ بی بی کا نام نظر ثانی اپیل کے فیصلے تک ای سی ایل میں ڈالا جائے۔خیال رہے گذشتہ روز حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر تحریک لبیک پاکستا ن نے تین روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم دوسرے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہ نے معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے میں پانچ نکات کو تحریر کر کے دستخط کئے گئے تھے۔ طے پانے والے پانچ نکاتی تحریری معاہدے کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت معترض نہ ہو گی ۔ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں تو ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تیس اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان افراد کو فوری رہا کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے دوران جس کسی کی بلا جواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے ۔

Labels: ,

مظاہرین کے ظلم کا نشانہ بننے والے کم سن ریڑھی بان کی تفصیلات سامنے آگئیں

مظاہرین کے ظلم کا نشانہ بننے والا کم سن ریڑھی بان پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے

کم سن بچہ چھٹی ہونے کی وجہ سے صبح ہی پیسے کمانے کی غرض سے ریڑھی لے کر نکل گیا لیکن مظاہرین کے ظلم کا نشانہ بن گیا...


شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2018ء) :آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹکے فیصلے کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو تین روز تک جاری رہا۔ سوشل میڈیا پر ان مظاہروں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں گذشتی روز وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مشتعل مظاہرین نے کیلوں سے بھری ریڑھی پر ہلہ بولا اور کئی کیلے بھی اُٹھا لیے۔

ریڑھی کا مالک کم سن بچہ مشتعل مظاہرین کے آگے بے بس نظر آیا اور ریڑھی بھگانے کی کوشش تو کی لیکن ناکام رہا اور کئی مظاہرین نے دیہاڑی دار کم سن ریڑھی بان کی ایک دن کی کمائی لُوٹ لی جبکہ کم سن بچہ ان کا منہ تکتا رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کمسن ریڑھی بان کو لوٹنا بے حسی قرار دے دیا اور پنجاب حکومت سے درخواست کی کہ اس بچے کو تلاش کرکے اس کےنقصان کی مکمل تلافی کی جائے۔

تاہم اب اس بچے کی رہائش گاہ کا پتہ لگا لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچہ شیخوپورہ کے پسماندہ علاقہ رحمان پورہ کا رہائشی ہے۔ بچہ پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے صبح کے وقت اسکول جاتا جبکہ شام کے وقت چیزیں فروخت کر کے اپنا گھر چلاتا ہے۔ اسکول سے چھٹی تھی تو دن میں کیلے بیچنے کے لیے گھر سے نکلا لیکن مظاہرین کے ہجوم نے کم سن ریڑھی بان کی ریڑھی پر ہلہ بولا اور سارے کیلے لوٹ لیے۔

بچے کا کہنا ہے کہ ہجوم نے میرے سارے کیلے چھین لیے ، میں پیسے کمانے گیا تھا لیکن خالی ہاتھ روتا روتا گھر واپس لوٹ آیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے کام کرتا ہوں جبکہ ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھے ہوئے ہوں

Labels: ,

Friday, November 2, 2018

پاکستان نے بھارت کا ایک سال میں سب سے زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑڈالا

پاکستان نے بھارت کا ایک سال میں سب سے زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑڈالا

سرفراز الیون نے مسلسل11ویں ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کی ہے




دبئی پاکستان نے بھارت کا ایک سال میں سب سے زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑڈالا ہے ۔ گرین شرٹس نے رواں سال اب تک 16ٹی ٹونٹی میچز جیت رکھے ہیں جو ایک سال کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے جیتے گئے سب سے زیادہ میچز ہیں ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس نے2016ءمیں 15ٹی ٹونٹی میچز اپنے نام کیے تھے ۔
یاد رہے کہ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستا ن نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز میں کیا۔50کے مجموعی سکور پر گلین فلپس 5رنز بنا کر شاہین آفریدی کے بال پر وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے ، جارح مزاج کولن منرو 44رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہوئے ، کون ڈی گرینڈ ہوم4رنز بنا عماد وسیم کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، پہلے میچ میں پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے روس ٹیلرمحض3رنز بنا کر آصف علی اور شاداب خان کی جابکدستی کا شکار ہوکر پوویلین لوٹ گئے ، ولیمسن اور کورے اینڈر سن نے پانچویں وکٹ کیلئے 42رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد کین ولیمسن37رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ،ٹم سائیفرٹ11رنز بنا کر شاہین آفریدی کی تیسری وکٹ بنے ،ٹم ساﺅتھی بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوگئے ،کورے اینڈرسن کے 44ناٹ آﺅٹ رنز کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں7وکٹوں پر153رنز بنا ئے ۔
پاکستان کیلئے شاہین آفریدی نے 3جبکہ عماد اور حفیظ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ پاکستان کے لیے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 40رنز جوڑے جس کے بعد فخر زمان 24رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کے شاندار کیچ کے نتیجے میں پوویلین لوٹے ،بابر اعظم اور آصف علی نے دوسری وکٹ کیلئے56رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم40رنز بناکر ٹم سا ﺅتھی کا شکار بن گئے ،،ان کی اننگز 4 چوکوں سے مزین تھی،آصف علی 38رنز کی باری کھیلنے کے بعد کولن منرو کی فل ٹاس گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ،انہوں نے دوران بیٹنگ 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
شعیب ملک ایک چھکے کی مدد سے10رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ،پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹ 19 اعشاریہ4 اوورز میں حاصل کرلیا،پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات بابر اعظم 40،آصف علی 38، فخرزمان 24 اور محمد حفیظ کی ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز رہی۔گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں یہ مسلسل 11 ویں سیریز جیتی ہے، اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان 136 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔
نیوزی لینڈ کےخلاف قومی سکواڈ سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حسین طلعت، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔
ابوظہبی میں منعقدہ پہلے مقابلے میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر 150 سے کم ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ مسلسل چوتھا موقع تھا کہ بیٹسمینوں کی جانب سے 150 سے کم رنز بنائے جانے کے باوجود باﺅلرز نے فتح ٹیم کے نام کر دی۔مضبوط کیوی بیٹنگ لائن نے بہتر کھیل پیش کیا،ابتدا میں کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ اور پھر روس ٹیلر کی ثابت قدمی کے باوجود گرین شرٹس نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیا، باﺅلرزبھی زبردست فارم میں ہیں،حسن علی نے ابوظہبی میں میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، سپنرز نے بھی اپنا کردار نبھایا اور خاص طور پر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد پہلی بار میچ وننگ کارکردگی دکھائی،پاکستانی بیٹنگ کی پرفارمنس میں کینگروز کےخلاف سیریز میں عدم تسلسل نظر آیا تھا، کیویز کے خلاف پہلے میچ میں مڈل آرڈرقدرے سنبھل گئی۔

Labels: ,

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بیٹا ’اذہان مرزا ملک‘کس ملک کا شہری ہو گا؟ آخر کار اعلان ہو گیا

ثانیہ اور شعیب کا بیٹا اذہان بھارتی شہری ہوگا

، ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لیے اہل ہوسکے، ، سبود کمار


نئی دہلی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈینٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔یہ دعویٰ بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے کیا ہے۔دونوں ممالک میں اذہان کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر بھارت میں اس کی شہرت کی رسمی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لیے اہل ہوسکے۔
ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا کہنا تھا 'ماضی میں ایسا بچہ جس کے والدین 2 مختلف قومیتوں کے حامل ہو، خودکار طور پر اس وقت بھارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہوتا تھ، جب اس کی پیدائشبھارت میں ہو، تاہم اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی آئی ہے اور اب بچے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوتا ہے تاکہ وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرسکی'۔
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اذہان اپنے والد شعیب ملک کے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت شیئر نہیں کرسکے گا، سبود کمار نے بتایا 'کوئی بھی بھارتیشہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کو حاصل کرسکتا ہی'۔
اگرچہ پاکستان نے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کررکھے ہیں مگر بھارت اس فہرست میں شامل نہیں۔شعیب ملک کی والدہ سلطانہ ملک نے پوتے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ' میں نے ثانیہ سے بات کی اور پوتے کی پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ہم بیٹے کے خواہشمند تھے اور ہم بہت خوش ہیں'۔۔

Labels: , ,