مظاہرین کے ظلم کا نشانہ بننے والا کم سن ریڑھی بان پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے
کم سن بچہ چھٹی ہونے کی وجہ سے صبح ہی پیسے کمانے کی غرض سے ریڑھی لے کر نکل گیا لیکن مظاہرین کے ظلم کا نشانہ بن گیا...
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2018ء) :آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹکے فیصلے کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو تین روز تک جاری رہا۔ سوشل میڈیا پر ان مظاہروں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں گذشتی روز وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مشتعل مظاہرین نے کیلوں سے بھری ریڑھی پر ہلہ بولا اور کئی کیلے بھی اُٹھا لیے۔
ریڑھی کا مالک کم سن بچہ مشتعل مظاہرین کے آگے بے بس نظر آیا اور ریڑھی بھگانے کی کوشش تو کی لیکن ناکام رہا اور کئی مظاہرین نے دیہاڑی دار کم سن ریڑھی بان کی ایک دن کی کمائی لُوٹ لی جبکہ کم سن بچہ ان کا منہ تکتا رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کمسن ریڑھی بان کو لوٹنا بے حسی قرار دے دیا اور پنجاب حکومت سے درخواست کی کہ اس بچے کو تلاش کرکے اس کےنقصان کی مکمل تلافی کی جائے۔
تاہم اب اس بچے کی رہائش گاہ کا پتہ لگا لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچہ شیخوپورہ کے پسماندہ علاقہ رحمان پورہ کا رہائشی ہے۔ بچہ پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے صبح کے وقت اسکول جاتا جبکہ شام کے وقت چیزیں فروخت کر کے اپنا گھر چلاتا ہے۔ اسکول سے چھٹی تھی تو دن میں کیلے بیچنے کے لیے گھر سے نکلا لیکن مظاہرین کے ہجوم نے کم سن ریڑھی بان کی ریڑھی پر ہلہ بولا اور سارے کیلے لوٹ لیے۔
بچے کا کہنا ہے کہ ہجوم نے میرے سارے کیلے چھین لیے ، میں پیسے کمانے گیا تھا لیکن خالی ہاتھ روتا روتا گھر واپس لوٹ آیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے کام کرتا ہوں جبکہ ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھے ہوئے ہوں
Labels: اہم خبریں, تازہ ترین
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home